Live Updates

پاکستان ریلویز کا عیدالاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں 20فیصد رعایت کا اعلان

بدھ 4 جون 2025 16:03

پاکستان ریلویز کا عیدالاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں 20فیصد رعایت کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ٹرین کے کرایوں میں 20فیصد رعایت دی جائے گی،یہ رعایت پاکستان ریلویز کے زیرِ انتظام چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی تاہم یہ سہولت صرف کرنٹ بکنگ کے مسافروں کے لیے دستیاب ہو گی اور عید کی سپیشل ٹرینوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ادارہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات