
سیالکوٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ووٹ شیئر35 سے کم ہوکر29 فیصد ہوگیا، ووٹر ٹرن آﺅٹ45 فیصد رہا
ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں، جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا، فارم 47 بھی ٹائم سے قبل مکمل کرلیا گیا، خواتین کا ٹرن آوٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور مردوں کا 53 سے گھٹ کر 50 فیصد رہا، فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
16:50

(جاری ہے)
مجموعی ووٹر ٹرن آوٹ میں معمولی کمی آئی جبکہ غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی۔
پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کا عمل عمومی طور پر منظم تھا۔ 3 فیصد سٹیشنز پر فارم 46 فراہم نہیں کیا گیا۔ گنتی کے وقت فافن نے 31 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کئے گئے اور تمام نے اطمینان کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میںپولنگ اسٹیشن نمبر 169 میں گنتی کے دوران پولیس نے مداخلت کی۔ پولیس اہلکاروں نے پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو ہال سے باہر نکال دیا، انتخابی مواد اور عملے کو ساتھ لے گئے۔ فافن کو اس پولنگ اسٹیشن کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن 2025 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوارحنا ارشد وڑائچ نے 78 ہزار 702 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 39 ہزار 18 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے 6 ہزار 832 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا تھا۔پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی تھی۔سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی تھی۔دن بھر پولنگ کے دوران گہماگہمی رہی، کارکنوں میں جھگڑا اور نعرے بازی بھی ہوئی جبکہ دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔پی ٹی آئی کے امیدوار نے پی پی 52 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھا۔رہنما پی ٹی آئی فاخر نشاط نے کہا ہے کہ پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے تھے۔ اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ شواہد لانے پر صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ سٹیشنز کو بند کرنے کی خبر کو سراسر جھوٹ قرار دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی صارفین کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے خاتمے کی خبروں کی تصدیق، سبسڈی کا نیا طریقہ کار سامنے آگیا
-
اینٹی نارکوٹکس کے ذریعے جلد پورے پنجاب سے منشیات کا خاتمہ ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز
-
مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے، کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
-
محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات،عالمی گورننس کو مضبوط کرنے اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بنگلہ دیش ایئر فورس کے تربیتی طیارے کے المناک حادثے پر اظہار افسوس
-
موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، احسن اقبال
-
بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیراعظم
-
ملک بھر میں پھر بارش، کار سوار باپ بیٹی سمیت 3 افراد ریلے میں بہہ گئے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
-
ٹریفک خلاف ورزی پر چالان بغیر ویڈیو یا تصویر کے جاری نہیں کیا جائے گا، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نیا شکایتی نظام متعارف کروادیا
-
کیسپرسکی کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے عالمی مقابلے کیچ دی فلیگ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
-
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈرکراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.