ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

بدھ 4 جون 2025 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی/وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار،اسلام ٓاباد،مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 21، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 10)، کوٹلی 03، گڑھی دوپٹہ 01، خیبرپختونخوا میں کاکول 17، سیدو شریف 13، کالام 04، پنجاب میں اٹک 12، مری 10، اسلام آباد (ایئرپورٹ 06)، ساہیوال 03، اوکاڑہ 01، گلگت بلتستان میں سکردو 07 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 47، شہید بینظیر آباد 45، تربت اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔