Live Updates

شیری رحمان کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

بدھ 4 جون 2025 21:47

شیری رحمان کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 14 دہشت گردوں کو انجام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکیورٹی فورسز کی فیصلہ کن کارروائیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم تخریب کار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ خوارج کا مکمل قلع قمع پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات