Live Updates

انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی قائدین کا مولانا بشیر احمدشاد کی وفات پر اظہار تعزت

مرحوم ملک میںنظریاتی سیاست کے علمبردار،سچے عاشق رسولﷺ اور محافظ ختم نبوت تھے‘ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

بدھ 4 جون 2025 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سینئر نائب امیراور ملک کے نامور عالم دین مولانا بشیر احمد شاد کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیرحضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن ،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شہید ناموس رسالت ﷺ مولانا سمیع الحق ؒکے درینہ ساتھی ومعتمد خاص اور انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے بانی وسابق امیر مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کے خلیفہ مجاز ،سچے عاشق رسولﷺ ،محافظ ختم نبوت اورملک میںنظریاتی سیاست کے علمبردارتھے ،دینی قوتوں کو متحد کرنے،درس و تدریس، مساجد و مدارس کی تعمیر وتحفظ، خدمت خلق اوراسلام کی اشاعت میں گذری وہ علم و عمل اور ایثار و قربانی کے پیکر تھے،انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطا فرمائے۔

آمین
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات