Live Updates

نفیسہ شاہ کا عالمی سطح پر پاکستان کا موقف پیش کرنے پر بلاول بھٹوکو خراجِ تحسین

بدھ 4 جون 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا موقف پیش کرنے پر بلاول بھٹوکو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سفارتی کوششوں سے عالمی سطح پر لوگ بے حد متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے پاکستان کا عالمی مقام نمایاں طور پر بلند کیا ہے، عالمی رہنماؤں اور عالمی تنظیموں کیساتھ ان کی مصروفیات نے امن تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں ایک پرامن اور خوشحال پاکستان کو پیش کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے فلسطین، دریائے سندھ اور کشمیر جیسے اہم مسائل کو عالمی سطح پر شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات