
ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں بحری شعبے کا حصہ 10 فیصد ، یہ 20 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری
جمعرات 5 جون 2025 13:23
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی 90 فیصد سے زائد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، بحری شعبہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں 10 فیصد سے زائد حصہ ڈال رہا اور براہ راست و بالواسطہ 20 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سالانہ 125 ملین ٹن سے زائد کارگو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 2023 میں شپنگ سیکٹر نے تقریباً 235 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جس میں تیل بردار جہازوں کا حصہ تقریباً 70 فیصد رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی شپنگ کمپنیوں پر انحصار کے باعث پاکستان کو ہر سال تقریباً 6 سے 8 ارب ڈالر فریٹ چارجز کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے مقامی شپنگ صلاحیتوں اور ٹرمینل آپریشنز کو وسعت دے کر ان اخراجات میں نمایاں کمی اور ترقی کے امکانات پر زور دیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی شپنگ کمپنیوں کو بحری شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہی ہے، اس سلسلے میں ایک نمایاں اقدام ہچی سن پورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیز رفتار حکمت عملی ہے جس کا مقصد کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ کی جدید کاری ہے۔ انہوں نے صنعت کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو صوبائی حکام بشمول وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے تاکہ تمام سطحوں پر مربوط پالیسیوں کا نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔عاصم اے صدیقی نے وفاقی وزیر کی صنعت کے ساتھ وابستگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مشترکہ فورمز شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کریں گے۔ انہوں نے جدید بیڑے کی صلاحیتوں اور پائیدار آپریشنل طریقوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے وزارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی کی وابستگی کا اعادہ کیا۔تقریب کا اختتام حکومت اور بحری شعبے کے سٹیک ہولڈرز کے درمیان جاری مکالمے اور شراکت داری کے باہمی عزم کے ساتھ ہواجس کا مقصد پاکستان کی جدید، مؤثر اور ماحولیاتی لحاظ سے ذمہ دار بحری معیشت کی خواہشات کو حقیقت میں بدلنا ہے۔\932\932مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.