
ڈالر کی آمد میں اضافے کے باوجود درآمد کنندگان کو غیر ملکی کرنسی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا
ڈالر کی قدر سرکاری شرح سے تجاوز کر گئی‘ درآمد کنندگان انٹربینک ریٹ سے 2 سے 3 روپے زائد ادا کر رہے ہیں. رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 5 جون 2025
14:27

(جاری ہے)
مئی کے لیے جاری کردہ سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، درآمدات میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 8 فیصد کمی آئی ہے، جب کہ تجارتی خسارہ 23 فیصد کم ہوا ہے انٹربینک مارکیٹ کے کرنسی ڈیلر عاطف احمد نے کہا کہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درآمدات کے لیے ڈالر کا بندوبست کریں، جو ایک مشکل حل ہے، کچھ بینکوں کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے عاطف احمد نے وضاحت کی کہ کچھ بینک برآمدی آمدنی کا زیادہ تر حصہ وصول کرتے ہیں اور وہی چند ادارے ہیں جو ڈالر کا بندوبست کر پاتے ہیں تاہم ڈالر کی قلت برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی موثر قیمت سرکاری شرح سے بڑھ گئی ہے. انہوں نے کہا کہ درآمد کنندگان انٹربینک ریٹ سے 2 سے 3 روپے زائد ادا کر رہے ہیں کچھ لوگ 285 روپے کے عوض ڈالر خرید رہے ہیں جب کہ بدھ کو اسٹیٹ بینک کا سرکاری ریٹ تقریباً 282 روپے تھا ظفر پراچہ نے اوپن مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی گھبراہٹ کے خدشات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ حج سیزن کے باعث کچھ طلب کا دباﺅہے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنا آسان نہیں کیوں کہ خریداروں کو دستاویزات جمع کرانا پڑتی ہیں اور تفتیشی اداروں کو مطمئن کرنا ہوتا ہے ایک خریدار آسانی سے 500 ڈالر تک حاصل کر سکتا ہے لیکن اگر وہ ایک ہزار ڈالر سے زیادہ خریدے تو ایف آئی اے کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے. ٹریس مارک کے سی ای او فیصل مامسا نے کہا کہ روپے کی قدر پچھلے ہفتے مستحکم رہی کیوں کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباﺅکم ہوا اگرچہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کی افواہیں ہیں لیکن اس کی کوئی بنیادی وجہ نظر نہیں آتی یہاں تک کہ اوپن مارکیٹ کی شرحیں بھی مستحکم ہو چکی ہیں. انہوں نے کہا کہ روپیہ آہستہ آہستہ ڈالر کے مقابلے میں گرتا جا رہا ہے ڈالر خود بین الاقوامی سطح پر کمزور ہوا ہے ڈالر انڈیکس پر تقریباً 9 فیصد کمی آئی ہے جو اسے دنیا کی مختلف کرنسیوں کے خلاف جانچتا ہے کچھ کرنسی ڈیلرز کا خیال ہے کہ روپے کی بتدریج گراوٹ ایک حقیقت پسندانہ حکمت عملی ہے تاکہ بیرونی ادائیگیوں کو سنبھالا جا سکے اگر روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کی جائے تو برآمد کنندگان اپنی آمدنی کو بہتر شرح کے انتظار میں روک سکتے ہیں. ایک سینئر بینکر نے کہا کہ برآمد کنندگان اب بھی اپنی آمدنی معمول کے مطابق فروخت کر رہے ہیں لیکن اگر شرح میں فرق مزید بڑھ گیا تو وہ اپنا لین دین موخرکر سکتے ہیں بینکر نے کہا کہ زیادہ رقوم کی ترسیلات زر، زرمبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے میں مدد دے رہی ہیں جو معیشت کے لیے استحکام کا باعث بن رہی ہے پاکستان کو مالی سال 2025 میں 38 ارب ڈالر کی ترسیلات متوقع ہیں جب کہ مالی سال 2026 کا ہدف 39 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.