
آبی جارحیت پر بھی بھارت کا غرور خاک میں ملائیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
بھارت پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کو اپنے بیانیے کا حصہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت کو حالیہ جنگ میں بدترین شکست ہوئی، بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کو دنیا نے مسترد کر دیا، وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 5 جون 2025
15:40

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ شکر کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم شب و روز محنت کریں اور 24 کروڑ عوام کیلئے معاشی میدان میں روشن مستقبل تشکیل دیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کو دنیا نے مسترد کر دیا۔ وفاق نے صوبوں کے ساتھ مل کر قوم کو شاندار مستقبل دینا ترتیب ہے، ایسے فیصلے کرنے ہوں گے کہ آئندہ نسلیں فخر کر سکیں۔آبی وسائل کا تحفظ ایک اجتماعی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعظم نے زور دیا کہ چاروں صوبوں کے عوام کی پانی کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم بھارت کی آبی جارحیت کا جواب بھی اسی جرات و حکمت سے دیں گے جیسے ہم نے روایتی جنگ میں دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پانی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بھارت اپنے بیانیے کو ہوادے رہا ہے اب ہندوستان کے پانی پر بیانیے کے غرور اورگھمنڈ کوبھی مل کر خاک میں ملائیں گے۔ معاشی میدان میں وفاق اورصوبوں نے مل کر 24کروڑعوام کیلئے شاندار مستقبل ترتیب دینا ہے۔پاکستان عالمی آبی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کیلئے موثر آواز بلند کرے گا، اور ہمیں خود کو بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آبی ذخائر خود بڑھانا ہوں گے کیونکہ اگر آج اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کرتی ہیں، شکر ادا کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کریں۔ معاشی میدان میں کامیابی محض باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے، انتھک محنت اورلگن سے ہی معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مجھے جیل میں ایک عام قیدی والی سہولیات بھی میسر نہیں
-
پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا
-
جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے
-
9مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف چیف جسٹس کے پاس جائیں گے اور خط بھی لکھیں گے
-
منصوبہ سازوں کی سازش ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر چیزوں کو متنازع بنایا جائے
-
غیر جمہوری فیصلے سے حاصل کی گئی مخصوص نشستوں پر منتخب سینیٹرز متنازع ہیں
-
پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
-
غزہ: یو این امدادی اہلکار بھی بھوک اور تھکن سے بے ہوش ہونے لگے
-
ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف
-
یونیسکو رکنیت ترک کرنے کا امریکی فیصلہ کثیرالفریقیت سے متضاد، آزولے
-
غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
-
سلامتی کونسل: تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.