Live Updates

بلدیہ فیکٹری کیس: ایم کیو ایم نے ہائی کورٹ کے ریمارکس حذف کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا،درخواست میں موقف

جمعرات 5 جون 2025 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گی جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت پارٹی کوئی کردار نہیں تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل میں ایم کیوایم کے خلاف نا مناسب ریمارکس دیے۔جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے تین رکنی بینچ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس کر دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات