Live Updates

پی ٹی آئی سیاسی جماعت ،دروازے سب کے لیے کھلے ہیں،بیرسٹرگوہر

عمران خان کے کیس میں عید سے 2 دن قبل کسی مثبت پیشرفت کی امید ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 جون 2025 22:16

پی ٹی آئی سیاسی جماعت ،دروازے سب کے لیے کھلے ہیں،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں،عمران خان کے کیس میں عید سے 2 دن قبل کسی مثبت پیشرفت کی امید ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کی سزائوں کے معطلی کے حوالے سے پہلی مرتبہ بار اسلام آباد ہائی کورٹ میں لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عید سے دو دن قبل امید ہے کہ کوئی مثبت پیشرفت ہوگی، 17جنوری کے بعد اب جون آگیا ہے، ابھی تک کیس کی سماعت نہیں ہوئی، روٹین میں یہ ایک مہینے کے اندر اندر فیصلہ ہوتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف کا جو پہلے کیس ہوا تھا 70 دن کے بعد اس کی رہائی ہوئی تھی،اسی طرح دوسرے کیس میں 51 دن کے بعد ان کی رہائی ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے کیسر کو تین اگست کو دو سال پورے ہو جائیں گے، انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت بارے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات