Live Updates

آل پارٹیز کانفرنس نی13جون کو گلوب چوک ملٹری روڈ تا ڈی آئی جی ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 5 جون 2025 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)آل پارٹیز کانفرنس میں شامل مختلف جماعتوں نے سکھر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہریوں کے حقوق کیلئے مرحلہ وار احتجاجی تحریک مزید تیز کرتے 13جون کو گلوب چوک ملٹری روڈ تا ڈی آئی جی ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کا ایک اہم اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کی میزبانی میں ن لیگ سیکریٹریٹ نیو پنڈ سکھر میں زیر صدارت ن لیگ ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی کے منعقد ہوا ، اجلاس میں جماعت اسلامی کے ذبیر حفیظ شیخ ، سلطان لاشاری ، عبدالعلیم تنیو ، جمعیت علماء اسلام کے مفتی قمر الدین ملانو ، مفتی محمد اعظم مہر ، شہری اتحاد کے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد، جسقم بشیر خان ، مظہر ابڑو ، ایس ٹی پی کے ظفر اللہ کھوسہ ، پی ٹی آئی کی میڈم صفیہ بلوچ ، راحیلہ کمانگر ، سیٹیزن ویلفیئر کے سید عمران علی شاہ ، جساف کے اکبر علی ، جے ایس ٹی کے عبدالقیوم ، ایس یو پی کے ماجد علی ڈنور ، ینگ اتحاد کے عرفان ، پی پی شہید بھٹو کے ایڈوکیٹ یاسین جتوئی ، ن لیگ سکھر کے خالد آرائیں ، عابد علی قریشی ،عبدالفتاح ابڑو ، ن لیگ لیڈیز ونگ کی خالدہ شیخ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں شہری مسائل سمیت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور متفقہ طور پر جاری احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرتے ہوئے عید کے بعد مورخہ 13جون کو شام چار بجے گلوب چوک تا ڈی آئی جی ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ، بعد ازیں پریس کانفرنس سے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء خورشید احمد میرانی ، زبیر حفیظ شیخ، مفتی قمر الدین ملانو، مولانا عبید اللہ بھٹو و دیگرکا کہنا تھا کہ نتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے امن کا گہوارہ شہر سکھر بدامنی کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے،سکھر کے شہری نہ گھروں میں محفوظ ہیں،نہ بازاروں میں،دن دہاڑے ڈکیتیاں اور چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، دن دہاڑے لوٹ مار ، ڈکیتی ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز چھیننے کے واقعات ہو رہے ہیں ، کھلے عام جوئے کے اڈے چل رہے ہیں ، تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مضر صحت اشیاء کا استعمال عام ہو گیا ہے ، سکھر پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے دعوئے تو کرتی ہے لیکن اس پر عملدر آمد نظر نہیں آتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شہرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے کئی بار ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا گیا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے لیکن افسوس معمالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ،آل پارٹیز کانفرنس شہر اورسکھر کے شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ، اور جب تک سکھر پولیس اپنا قبلہ درست کر کے شہر میں امن قائم نہیں کریگی ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے گا ، انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت ، اسپتالوں کی حالت زار ، شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے ، شہرمیں کھلے عام سماجی برائیوں ، آکڑا پرچی ، جواء، شہر میں غیر فعال سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر شہری حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہمارا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات