Live Updates

پنجاب یونیورسٹی ریڈیوایف ایم 104.6کی23ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 جون 2025 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز ریڈیو ایف ایم 104.6کی23ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)ارشد محمود ، ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، چیئرپرسن شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، چیئرپرسن فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر لبنٰی ظہیر ، کو آرڈینیٹر ریڈیو ڈاکٹر اکرم سومرو، پروگرام مینجر محمد ارشاد چوہدری،فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود نے کہا کہ 23برس پہلے بطور وائس چانسلر طلبائوطالبات کی ذہنی استعداد کار کو بڑھانے اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لئے شعبہ ابلاغیات میں ریڈیو کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہااکتوبر 2005ء میں مظفر آباد کشمیر میں زلزلے کے دوران شعبہ کے طلبائوطالبات اور اساتذہ نے تباہ حال علاقوں میں براہ راست نشریات کے ذریعے بہترین رپورٹنگ کرکے مثبت صحافت کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں ریڈیو کی خدمات کونہ قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ طلبائوطالبات ریڈیو سے تربیت حاصل کرکے نہ صرف ادارے بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ کو مثبت انداز میں استعمال کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام ، صبر اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے طلبائوطالبات کو عملی تربیت کا پلیٹ فارم میسر آیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سے تربیت حاصل کرنے والے شعبہ ابلاغیات کے بیشتر طلبائوطالبات ملکی و غیر ملکی میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ریڈیو پوڈ کاسٹ کی صورت اختیار کرچکا ہے جس سے مستفید ہونے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ضروری ہے۔ بعد ازاںلیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشدمحمود و دیگر نے پنجاب یونیورسٹی ریڈیو ایف ایم 104.6کی 23ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات