Live Updates

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ روانہ

DW ڈی ڈبلیو جمعرات 5 جون 2025 19:00

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ روانہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف آج پانچ مئی بروز جمعرات سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روانہ ہوا ہے۔

اس وفد کے اراکین سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائیں گے اور عید کے دن سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، مسلم امہ کی فلاح و بہبود، اور علاقائی امن و سلامتی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو باہمی عقیدے، اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر قائم ہیں۔

بیان کے مطابق وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

شکور رحیم

ادارت: کشور مصطفیٰ

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات