Live Updates

پاکستان کی سفارت کاری کی بین الاقوامی حمایت سے بھارت کی تنہائی بڑھی ہے، سینیٹر بشریٰ انجم

جمعہ 6 جون 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مختلف ممالک کا دورہ کرنے والے وفد کی رکن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے مسلم دنیا کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی تنہائی اور مایوسی کی وجہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حمایت میں ہونے والا اضافہ ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت جو جنگ بندی کے خاتمہ پر مضر ہے اور بامعنی مذاکرات سے بھی انکاری ہے۔ امریکی اراکین کانگریس کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے سینیٹر بشریٰ نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری خطے میں امن کے حصول کی خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا اور پاکستان اپنے سفارتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ہر موقع سے استفادہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بھارت اپنے موقف پر نظر ثانی کرے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے بامعنی بات چیت میں شامل ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات