Live Updates

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا

جمعہ 6 جون 2025 17:30

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر پٴْرعزم ہے، پاکستان یو این چارٹر کے اصولوں پر کاربند ہے، عالمی امن کے لیے شراکت جاری رکھیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات