ریلوے کالونی میں رات کو ہونے والی لوڈشیڈنگ کو جلد ہی ختم کر دیا جائے گا،نسیم جانی شیخ

جمعہ 6 جون 2025 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی فوز یہ حمید ، ڈیفنس ٹاؤن انچارج ندیم ، برنس روڈ ٹاؤن انچارج عرفان اللہ خان اور ٹاؤن ممبر عمران چشتی نے کے ای کے چیف کلکٹر آفیسر نسیم جانی شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے برنس روڈ اور ڈیفنس کے علاقوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور ان سے بھر پور مطالبہ کیا کے اس بدترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے معصوم عوام کی جان چھڑوائی جائے جس پر نسیم جانی شیخ نے وعدہ کیا کے وہ بہت جلد اس مسلہ کو حل کردینگے ۔

(جاری ہے)

اس دوران فوزیہ حمید نے ریلوے کالونی میں ہونے والی اٹھارہ گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ پر بھی سوال اٹھائے نسیم شیخ نے وعدہ کیا کے ریلوے کالونی سے رات میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کو جلد ہی ختم کر دیا جائے گا ۔ فوزیہ حمید اور ڈیفنس ، برنس روڈ کے ٹاؤن انچارجز نے کے ای کے چیف کلکٹر آفیسر نسیم جانی شیخ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ مل جل کر مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ۔