گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر میں ادا کی

ہفتہ 7 جون 2025 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔صدر آصف علی زرداری نے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔