Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کا مختلف سیاسی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

اتوار 8 جون 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات