Live Updates

ستھرا پنجاب کی وجہ سے پہلی بار صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے،جہانگیر خانزادہ

پیر 9 جون 2025 14:40

حضرو 09 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بات ستھرا پنجاب کی بدولت عید الضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظام کیے گئے جس کا سارا کریڈٹ خادم اعلی پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے، مریم نواز کی بدولت پاکستان مسلم لیگ نون ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہی ہے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ نون کے امیدوار کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ نون تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار بھی موجود تھے ۔جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے جس کی مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں، مریم نواز شریف کی پالیسی کامیاب ہو گئی اس کی وجہ سے عوام میں مسلم لیگ نون کا مقام بلند ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران علاقہ چھچھ کے عوام نے جس طرح پاک فوج ساتھ دیا اور ان کے حق میں ریلیاں نکالیں اس پر اہلیان چھچھ کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے جس کی وجہ سے آج دنیا بھر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہیں ۔جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے تحصیل حضرو میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات