
سی پیک کے تحت 6.7 ارب ڈالر مالیت کے آٹھ ٹرانسپورٹ منصوبے مکمل، پاکستان کا انفراسٹرکچر جدید دور میں داخل،اقتصادی سروے رپورٹ
پیر 9 جون 2025 22:50
(جاری ہے)
علاوہ ازیں، کراس-بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل اور ڈیجیٹل ٹیراسیریل میڈیا براڈکاسٹنگ کے پائلٹ منصوبے بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے، جو ٹیکنالوجی اور مواصلات کے میدان میں اہم سنگ میل ہیں۔
گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک جدید اسپتال، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے، جو گوادر کو سمارٹ بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔ مکمل شدہ نمایاں منصوبے میں ملتان-سکھر موٹروے (392 کلومیٹر)،ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے (297 کلومیٹر)،قراقرم ہائی وے فیز II، ہویلیاں-تھاکوٹ سیکشن (120 کلومیٹر)،خضدار-بسیما شاہراہ (110 کلومیٹر)،اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور،نیا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (عملی طور پر فعال) ہے ۔زیر تعمیر منصوبوں میں ژوب-کوئٹہ شاہراہ (298 کلومیٹر)،نوکنڈی-مشکیل شاہراہ (103 کلومیٹر)،ہوشاب-آواران M-8 (146 کلومیٹر)، آواران-خضدار M-8 (168 کلومیٹر) شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ساگو-ژوب (N-50) سیکشن کے منصوبے پر بات چیت جاری ہے، جس سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے تھاکوٹ-رائیکوٹ سیکشن کی ری الائنمنٹ کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، جو داسو اور بھاشا ڈیمز کی تعمیر کی وجہ سے ضروری ہو گئی ہے۔ اس منصوبے کا PC-I ایکنک (ECNEC) سے منظور ہو چکا ہے، اور چینی ماہرین کے ساتھ تکنیکی مشاورت جاری ہے۔ریلوے سیکٹر میں پیش رفت میں مین لائن-1 (ML-1) کی اپ گریڈیشن پر مشاورت جاری ہے۔کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کے لیے فریم ورک معاہدہ چین کو پیش کر دیا گیا ہے، تاکہ اسے CPEC کا حصہ بنایا جا سکے۔نئے منصوبے میں سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر جوائنٹ ورکنگ گروپ میں اتفاق کیا گیا ہے کہ درج ذیل منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے. میرپور-مظفرآباد-مانسہرہ (MMM) شاہراہ ایم 9موٹروے کی توسیع،بابوسر ٹنل، ڈی آئی خان-ژوب شاہراہ شامل ہیں ۔سی پیک پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت ہے، جو نہ صرف پاکستان کے انفراسٹرکچر کو جدید بنا رہا ہے بلکہ ملک کو عالمی سپلائی چین سے جوڑنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ گوادر بندرگاہ کے ذریعے چین کے مغربی علاقوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑتے ہوئے یہ منصوبہ پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور جامع ترقی کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.