
کسان اتحاد نے جعلی وفاقی حکومت، بالخصوص پنجاب میں ترقی کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، بیرسٹر سیف
گزشتہ ایک سال کے دوران صرف گندم کے کاشتکاروں کو 2200 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
منگل 10 جون 2025 20:48

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مگر جعلی حکومت اس ریڑھ کی ہڈی کو دباکر ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان دشمن عناصر آج بھی وفاق اور پنجاب کے اہم عہدوں پر قابض ہیں۔ پنجاب کا کسان بدحال ہے لیکن مریم نواز کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ سال پنجاب کے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا تھا۔ اگر انہوں نے پنجاب کے کسانوں سے گندم نہ خریدی ہوتی، تو ممکن ہے کہ آج پیداوار اس سے بھی کم ہوتی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ مریم نواز کسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، اور ان کا یہ رویہ پورے پاکستان کو بھگتنا پڑے گا۔ کسانوں کو کمزور کرنا، ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مافیا نے کمیشن کی لالچ میں اپنے مقامی کسانوں کی گندم چھوڑ کر یوکرین سے ناقص گندم درآمد کی، جس سے مقامی کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس مافیا کے کئی اہم کردار آج بھی جعلی حکومت میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ جھوٹے دعوؤں سے گریز کریں اور کسانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔مزید قومی خبریں
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
شمس الاسلام قتل کیس؛ شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعوی
-
کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ
-
پی سی بی نے ورلڈ چیمپئنز لیگ کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردیئے، آئندہ کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی کا اعلان
-
پاکستان اور ایران کا تجارتی و سرحدی تعاون کے فروغ پر اتفاق
-
محکمہ موسمیات کی مون سون کے چھٹے سپیل کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ
-
حکومت کو عمران خان کے بیٹوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، قومی مفاد میں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، طلال چوہدری
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
-
گورنر خیبر پختونخوا سے زاہد اکرم درانی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
-
یومِ آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.