
موجودہ بجٹ عوام دوست ثابت ہو گا،ایوان تجارت و صنعت ملتان کی تجاویز کا بجٹ میں شامل ہونا خوش آئند ہے، میاں بختاور تنویر
منگل 10 جون 2025 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نہ صرف معیشت بلکہ عوام کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، اور بجٹ میں اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات خوش آئند ہیں۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت نے آئی ٹی انڈسٹری کے لیے آئندہ پانچ سال برامدی ہدف 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 25 ارب ڈالر کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ حکومت کو سالانہ 10 ارب ڈالر کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ اس شعبے کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی درآمدات و برآمدات میں واضح فرق ہے، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات سے پورا کیا جا رہا ہے۔ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ وطن واپس آ کر سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے، خصوصاً کپاس کی پیداوار پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاٹن کی پیداوار ڈیڑھ کروڑ گانٹھ سے کم ہو کر 60 سے 70 لاکھ گانٹھ رہ گئی ہے، جس پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ اسی طرح بجٹ میں رکھے گئے 1186 ارب روپے کی سبسڈی بجلی کے لیے ایکسپورٹ کرنے والی انڈسٹری کو دی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو۔میاں بختاور نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس پر بجٹ میں طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ زراعت اور عوام کو اس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیمز کی تعمیر پر زور دیا تاکہ پانی محفوظ کیا جا سکے اور سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔ ایگرو انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی لانے اور فرسودہ زرعی طریقے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چھوٹے کسانوں کو ریلیف دیا جانا بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس میں تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ریلیف سے کم آمدنی والے افراد کو سہولت ملی ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر پر لگائے گئے ایک فیصد سپر ٹیکس کو کم کر کے 0.5 فیصد کرنا بھی خوش آئند ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں حکومتی اقدامات سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔میاں بختاور نے کہا کہ نان فائلرز کے خلاف اقدامات سے زیادہ لوگ فائلر بنیں گے، لیکن ان تاجروں کو ہراساں نہ کیا جائے جو پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ انہیں ریلیف دیا جائے تاکہ ٹیکس کلچر کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ کھاد اور پیسٹی سائیڈ پر ٹیکس نہ لگانا خوش آئند ہے۔ اس سے ایگری ٹیکس کی بہتر وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.