Live Updates

وفاقی بجٹ، آئی سی سی آئی کا ملا جلا ردعمل ، تعمیراتی مراعات کی تعریف

بدھ 11 جون 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو کافی حد تک متاثر کن قرار دیا ہے، خاص طور پر تعمیراتی شعبے کے لیے کئی مثبت اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے جو تقریباً 50 منسلک صنعتوں کو چلاتا ہے اور روزگار پیدا کرنے اور ٹیکس ریونیو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

منگل کے روز چیمبر ہاؤس میں ایک بھر پور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لیے حکومت کی جانب سے فنڈز مختص کرنے اور اسٹامپ ڈیوٹی میں 4 فیصد سے ایک فیصد تک نمایاں کمی کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تاجر برادری ٹیکس لگانے کی حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ناصر منصور قریشی نے حالیہ پاک-بھارت جنگ میں قومی وقار کو بڑھانے میں پاک فوج کے کردار اور خاص طور پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ جس کے نتیجے میں پاکستان JF-17 تھنڈر جیٹ طیاروں کے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ جس سے ملک کے دفاعی پیداوار کے شعبے کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔پریس کانفرنس میں چیئرمین فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق، سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری، سابق صدور میاں اکرم فرید، ظفر بختاوری، خالد جاوید، باصر داؤد، میاں شوکت مسعود، زاہد مقبول، ایگزیکٹو ممبر سردار طاہر محمود، عمران منہاس، ذوالقرنین عباسی، روحیل انور بٹ، عرفان چوہدری، وسیم چوہدری، اسحاق سیال، عمیر عزیز ملک، میاں ثناء اللہ، آفتاب گجر، محترمہ فاطمہ عظیم، محترمہ شمائلہ صدیقی اور تاجر و صنعت کاروں کے علاوہ مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات