Live Updates

وزیراعظم سے چوہدری سالک حسین کی قیادت میں (ق)لیگ کے وفد کی ملاقات،بہترین بجٹ پیش کر نے پر خراج تحسین

بدھ 11 جون 2025 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق )کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ وفد نے کہاکہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔وفد نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستانی عوام کی مثالی قیادت کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات