
چوٹہ بازار قتل عام کی تلخ یادیں کشمیریوں کے دل ودماغ میں تازہ
جموں میں وی ڈی جیز کو جنگی بنیادوں پر ہتھیاروں کی تربیت جار ی
بدھ 11 جون 2025 21:02
(جاری ہے)
لوگوں نے آج مزار شہدا سرینگر میں حاضری دی اور شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
انہوں نے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوانے میں اپناکردار ادا کرے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دے رکھی ہے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع سانبہ کے علاقے سدیالی میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی اوراس دوران فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز کااستعمال کیا کیا۔ حکام نے دعوی کیا کہ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔ادھر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس نے سانبہ اور دیگر سرحدی علاقوں میںنام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈز کے لیے جنگی بنیادوں پر ہتھیاروں کی تربیت کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔ تربیتی پروگرام کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے قریب منعقد کئے جارہے ہیں جس میں آزادی پسند کشمیریوں کی شناخت اور ان کو نشانہ بنا نے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ، ماضی میں ولیج ڈیفنس کمیٹیاں بھی یہی کام کرتی رہی ہیں۔ وی ڈی جیز میں زیادہ تر آر ایس ایس جیسی ہندو انتہاپسند تنظیموں کے کارکن شامل ہیں جنہیں آتشیں اسلحے کے استعمال اور نگرانی کے طریقہ کار کی تربیت دی جا رہی ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.