Live Updates

پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع

قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی جانب سے جمع کرائی گئی

بدھ 11 جون 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے جمع کرائی۔قرارداد کے متن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، ایڈ ہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے اور ہائوس رینٹ الائونس میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ شدید مہنگائی اور معاشی دبا ئوکے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری معقول اضافہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابقہ ایڈ ہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ملنے والے ہائوس رینٹ الائونس کو غیر منجمد کیا جائے، ملازمین کے لیے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے، مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی کی جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات