Live Updates

فریضہ حج کی ادائیگی کےبعدحجاز مقدس سےعازمین حج کو لیکرپہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی

جمعرات 12 جون 2025 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کےبعدحجاز مقدس سےعازمین حج کو لیکرپہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی۔جمعرات کو جدہ سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچے تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ مذہبی امور ،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجازمقدس سے قومی ائیرلائن کےذریعےحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہےگا ۔اس موقع پر حجاج کرام نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات