
پی پی، ن لیگ کے بیانات بجٹ کی ناکامیاں زائل کرنے کے لیے نورا کشتی ہیں،لیاقت بلوچ
جمعرات 12 جون 2025 22:47
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے منصورہ میں قومی سیاسی اُمور پر مشاورت کی؛ معروف ماہرِ تعلیم، سینئر پروفیسر شیخ محمد رفیق کی اہلیہ کی وفات پر جنازہ کے شرکاء سے خطاب کیا؛ معروف زمیندار، کسان رہنما عثمان تارڑ نے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور زراعت، کسانوں کے مسائل پر بریفنگ دی؛ معروف کالم نویس اور سماجی رہنما چوہدری حمد اکرم کے عشائیہ میں شرکت کی، اِس موقع پر فرید احمد پراچہ بھی ساتھ تھی.
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عملاً زراعت کسان/ہاری کے مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے، زراعت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صوبوں کو کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا. حکومت نے آئی ایم ایف سے جاگیرداروں کے لیے ہر طرح کا تحفظ حاصل کرلیا لیکن زراعت اور غریب کے خاتمہ کا حکم مان لیا ہی. وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری جزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کے سامنے بیبسی، ناکام بجٹ اور مِنی بجٹ لانے کا خود ہی اعلان کردیا. وفاقی بجٹ کے نفاذ سے صنعت، تجارت کا پہیہ مفلوج رہے گا، زراعت بڑی زبوں حالی سے دوچار ہوگی، آئی ٹی، سولر انرجی، کنسٹرکشن سیکٹر بدستور مشکلات کا شکار رہیں گی. حکومت اور اقتصادی ٹیم تسلیم کرے کہ اُن کا پیش کردہ بجٹ ناکارہ اور معیشت کے لیے اور عوام کے لیے موت کا پروانہ ہی. حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور بجٹ کا ازسرِنو جائزہ لے کر اسے پاکستان دوست، عوام دوست اور غریب عوام کے لیے ًزحمت کی بجائے رحمت کا ذریعہ بنائے۔ لیاقت بلوچ نے غزہ فلسطین میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 120 فلسطینیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی ناجائز سرپرستی خود امریکہ کے لیے دنیا بھر میں رُسوائی کا سبب بن رہی ہی. امریکی پالیسی سازی صیہونیت کی ڈکٹیشن کے تابع ہی. مشرقِ وسطیٰ ممالک کو بلیک میل کرکے اسرائیل کے ناجائز وجود کے تحفظ کی پالیسی سے امریکہ دنیا بھر میں غیر اہم ہورہا ہی. فلسطین و کشمیر کے مسائل کا حل عالمی امن کے لیے بنیاد کا پتھر ہے۔ فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حق خودارادیت کے حصول کے لازوال تاریخ ساز قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. عالمِ اسلام اتحاد اور عالمی مسائل پرواضح، دوٹوک اور یکساں مؤقف و حکمتِ عملی عالمی قوتوں کو مِلتِ اسلامیہ کے مسائل حل کرنے پر مجبور کردے گا، وگرنہ ہر مسلم ملک اِسی طرح مصائب و مشکلات، بحرانوں اور خوفناک بے یقینی کا شکار رہے گا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.