
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بیانات بجٹ کی ناکامیاں زائل کرنے کیلئے صرف نورا کشتی ہیں
موجودہ اتحادی حکومت معیشت پر بڑا بوجھ ہے، سرکاری فنڈ سے چلائی گئی حکومتی تشہیری مہم عوام کیساتھ بڑا فراڈ ہے، ملک میں سیاسی بحران ختم کرنا قومی سلامتی کیلیے ناگزیر ہے۔ نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 12 جون 2025
20:07

(جاری ہے)
قومی سیاسی جمہوری قیادت کو اسٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بامعنی، بامقصد قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں قومی سیاسی اُمور پر مشاورت کی؛ معروف ماہرِ تعلیم، سینئر پروفیسر شیخ محمد رفیق کی اہلیہ کی وفات پر جنازہ کے شرکاء سے خطاب کیا؛ معروف زمیندار، کسان رہنما عثمان تارڑ نے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور زراعت، کسانوں کے مسائل پر بریفنگ دی؛ معروف کالم نویس اور سماجی رہنما چوہدری حمد اکرم کے عشائیہ میں شرکت کی، اِس موقع پر فرید احمد پراچہ بھی ساتھ تھے.
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عملاً زراعت کسان/ہاری کے مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے، زراعت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صوبوں کو کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا. حکومت نے آئی ایم ایف سے جاگیرداروں کے لیے ہر طرح کا تحفظ حاصل کرلیا لیکن زراعت اور غریب کے خاتمہ کا حکم مان لیا ہے. وزیرِ خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری جزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کے سامنے بیبسی، ناکام بجٹ اور مِنی بجٹ لانے کا خود ہی اعلان کردیا۔ وفاقی بجٹ کے نفاذ سے صنعت، تجارت کا پہیہ مفلوج رہے گا، زراعت بڑی زبوں حالی سے دوچار ہوگی، آئی ٹی، سولر انرجی، کنسٹرکشن سیکٹر بدستور مشکلات کا شکار رہیں گے. حکومت اور اقتصادی ٹیم تسلیم کرے کہ اُن کا پیش کردہ بجٹ ناکارہ اور معیشت کے لیے اور عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے. حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور بجٹ کا ازسرِنو جائزہ لے کر اسے پاکستان دوست، عوام دوست اور غریب عوام کے لیے َزحمت کی بجائے رحمت کا ذریعہ بنائے۔ لیاقت بلوچ نے غزہ فلسطین میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 120 فلسطینیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی ناجائز سرپرستی خود امریکہ کے لیے دنیا بھر میں رُسوائی کا سبب بن رہی ہے. امریکی پالیسی سازی صیہونیت کی ڈکٹیشن کے تابع ہے. مشرقِ وسطیٰ ممالک کو بلیک میل کرکے اسرائیل کے ناجائز وجود کے تحفظ کی پالیسی سے امریکہ دنیا بھر میں غیر اہم ہورہا ہے. فلسطین و کشمیر کے مسائل کا حل عالمی امن کے لیے بنیاد کا پتھر ہے۔ فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حق خودارادیت کے حصول کے لازوال تاریخ ساز قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. عالمِ اسلام اتحاد اور عالمی مسائل پرواضح، دوٹوک اور یکساں مؤقف و حکمتِ عملی عالمی قوتوں کو مِلتِ اسلامیہ کے مسائل حل کرنے پر مجبور کردے گا، وگرنہ ہر مسلم ملک اِسی طرح مصائب و مشکلات، بحرانوں اور خوفناک بے یقینی کا شکار رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.