
مرادعلی شاہ حکومت صوبہ میں امن قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ، امیر جماعت اسلامی سندھ
سودی قرضہ پاکستان کا سب سے بڑا وسب سے سنگین مسئلہ ہے یہ مسئلہ دہشت گردی سے بھی بڑا ہے ، کاشف سعید شیخ
جمعرات 12 جون 2025 21:45
(جاری ہے)
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ رقم ملک کے اندر خرچ ہو تو آپ ہر چیز دگنی کر سکتے ہیں۔ یعنی ایک فوج کی جگہ دو فوجیں افورڈ کرسکتے ہیں۔
تعلیم، صحت، ترقی ہر شعبے پر دگنی رقم خرچ کرسکتے ہیں۔آدھا بجٹ سودی قرضہ کی واپسی اوراس آدھے کا نصف کرپشن کی نظرہوجائے تو پھر ملک کیسے ترقی اورعوام مسائل سے نجات حاصل کریں گے۔مرادعلی شاہ حکومت صوبہ میں امن قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔شکارپورسے ایک بچے روہت کماراوڈ کے ظالمانہ قتل اورانس تھیم کا اغوا وقتل غارت گری کے واقعات میں اضافہ نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاڑکانہ کے تحت مقامی شادی ہال میں منعقدہ عید ملن تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ زہرکھانے جتنے پیسے بھی نہ ہونے کے دعویداروں کا صدارتی محل اوروزیرعظم ہاوس کے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ پانی صحت تعلیم کی سہولیات اورامن سے محروم عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترداف ہے۔ایک طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں دس فیصد اضافہ اور دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فی صد اضافہ قوم سے سنگین مذاق ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق اس ملک میں 12 کروڑ افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف حکمران طبقات کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔اس لیے دیانتدارقیادت اورشریعت کے نظام کے نفاذمیں ہی ملک ترقی اورعوام کے تمام مسائل کا حل ہے۔۔ اس موقعے پر ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، نائب امراء ایڈووکیٹ محمد عاشق دھامراہ ،غلام حیدر کورائی، ضلعی جنرل سیکرٹری ذیشان عابد، مقامی امیر رمیز راجہ شیخ، ضلعی رہنما قاری ابو زبیر جکھرو، تاجر رہنما غلام مرتضیٰ شیخ، سعید احمد شیخ اور جمشید احمد شیخ، پیما کے ضلعی صدر ڈاکٹر نثار احمد شیخ، اسلامک لائرز فورم کے اطہر مجید تنیو، اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویڑنل ناظم محمد فرحاد بھٹی، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر حافظ محمد یعقوب منگی، الف اعلان کے جنید احمد ڈھر سمیت ارکان و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.