Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت

جمعہ 13 جون 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے۔ ایران کو اقوامِ متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پارلیمان اور عوام ایران کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔سپیکر قومی اسمبلی نے خطے کے امن و استحکام کے لیے اسرائیلی اشتعال انگیزی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات