گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملے کی شدید مذمت

جمعہ 13 جون 2025 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایران میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کے جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔