Live Updates

اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کریں‘ حافظ محمد ادریس

جمعہ 13 جون 2025 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

انھوں نے ایران کی اسرائیلی حملے کی پیشگی تیاری نہ ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حافظ ادریس نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا اور بنیان مرصوص آپریشن کر کے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ قرآن کریم کی اصطلاح کی برکت تھی کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی غیبی مدد کی۔ اسلامی ممالک کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔حافظ ادریس نے حالیہ بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کو نوازا گیا ہے جب کہ عام افراد کے لیے اس میں کچھ بھی نہیں۔ معیشت کو بہتر کرنا ہے تو سود اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات