Live Updates

ایم کیوایم پاکستان سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے ۔یہ اعداد کا ہیر پھیر ہے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

آج حکومت کا آمرانہ رویہ تھا ۔ایم کیو ایم پاکستان اس رویے کی مذمت کرتی ہے۔ ہم تو سمجھتے تھے سندھ کے حکمران عوام کو ریلیف دے گی ۔لیکن بجٹ عوام کو کچھ نہیں دیا

جمعہ 13 جون 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے ۔یہ اعداد کا ہیر پھیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت کا آمرانہ رویہ تھا ۔

ایم کیو ایم پاکستان اس رویے کی مذمت کرتی ہے۔ ہم تو سمجھتے تھے سندھ کے حکمران عوام کو ریلیف دے گی ۔لیکن بجٹ عوام کو کچھ نہیں دیا ۔جعلی اعدادی اکثریت سے بجٹ پیش کیا گیا ۔اس بجٹ کا تعلق شہری سندھ سے نہیں ہے ۔اپوزیشن کی تجاویز کو بلڈوزر کرکے پیش کیا گیا پری بجٹ سیشن میں ہماری سفارشات کو مانا گیا ۔آج وزیر اعلی سندھ نے پری بجٹ سیشن میں اپنی ہی باتوں رد کیا۔

(جاری ہے)

ہمیں عوام نے اسمبلی میں تقاریر اور ڈیسک بجانے نہیں بھیجا ۔سندھ کا وزیر اعلی اپنے چیئرمین کی بات نہیں سنتا ۔پیپلز پارٹی بتادے شہری سندھ سندھ کا حصہ نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ایوان میں شہری سندھ کا مقدمہ لڑا ہے۔اگر شہری سندھ کی بات نہیں سنی گئی تو ایوان نہیں چلے گا ۔وزیر اعلی سندھ اپنے چیئرمین کی بات سنیں۔ جعلی اکثریت کی بنیاد پر بجٹ کو پاس نہیں کرنے دیں گے۔بجٹ بحث میں ایم کیو ایم کے تمام اراکین بات کریں گے ۔صوبے کی تباہی کا زمہ وزیر اعلی سندھ ہیں ۔سندھ اسمبلی کا ایوان پیپلز پارٹی کی اوطاق نہیں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات