Live Updates

مہمند ، د خویزو جرگہ تنظیم کی وساطت سے قومی جرگے کا انعقاد ، مسائل کے حل بارے تبادلہ خیال،حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ

ہفتہ 14 جون 2025 20:10

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سرحدی تحصیل خویزئی آٹا بازار کے مقام پر د خویزو جرگہ تنظیم کی وساطت سے قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل چیئرمین خویزی بیزی مولانا بسم اللہ جان تفسیر مہمند ،صدر خویزو جرگہ بخت بلند مہمند، چیئرمین این سی خویزی مفتی طارق ، چیئرمین حافظ ابراہیم، حاجی نیاز ولی ، ملک روستم خان، ملک فضل منان، ملک سرور خان ، مفتی اسماعیل ، مولانا صاحب الحق خلوڈاگ، ملک صداقت اور علاقائی مشران ، نوجوانان اور علاقائی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

جرگے نے 75سال سے بنیادی ضروریات سے محروم تحصیل خویزئی کے چند ضروری مسائل/ بنیادی ضروریات جس میں آر ایچ سی آٹا کی تمام تر سہولیات جیسے پانی، بجلی، ایکسرے، الٹراسانڈ سسٹم فعال کرنا،ڈی ایس ایل لائن فعال کرنا اور ٹیلی نار اور جہاز کی سگنل سسٹم مضبوط کرنا ،بھائی ڈاگ کمپلیکس کو تمام محکمی/ لائن ڈیپارٹمنٹ کو شفٹ کرنا ،خویزی بیزی گریڈ سٹیشن کیلئے لائن مینز اور باقی سٹاف مہیا کرنا،مذکورہ تحصیل کیلئے ہنگامی اور عارضی بنیاد پر ریسکیو 1122 سروسز فراہم کرنا ،گوڑسل پاک افغان شاہراہِ پر تعمیری کام شروع کرنا،آٹا کرکٹ گرانڈ کی نامکمل کام کو مکمل کرنا،جانوروں کی ہسپتال کو معیاری بنانا،سکولوں میں سٹاف مکمل کرنا اور مقامی نوجوانوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ میں میرٹ کم کرنا ،یونیسیف اور پی ٹی سی فنڈ سے مردانہ وزنانہ سکولوں کے بھرتی میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دینا ،کونگ اور الکوکوہی کو مکمل بجلی کی فراہمی ،بھائی ڈاگ سکول کو ھائی اور گاٹ ورسک سکول سیکنڈری کو اپ گریڈ کرنا، آٹا کرکٹ سٹیڈیم پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوائنٹ کو دوبارہ کھولنا ،آئندہ سال کے اے ڈی پی میں تحصیل خویزی میں سی ایچ ڈیز کو مستقل کرنا اور سٹاف دینا،خویزی بیزی کیلئے ریسکیو 1122 سروس سئنٹر منظور ی پر کام تیز کرنا ،گورسل تجارتی بارڈر کھولنا وغیرہ جیسے بنیادی ضروریات کو حل کرنے کیلئے متفقہ طور پر مطالبات حکومت اور منتخب نمائیندوں کے سامنے رکھ کر فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا اور مطالبات حل نہ ہونے پر آئندہ کیلئے سخت لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

آخر میں ملک پاکستان کی بقا، سلامتی اور اسلامی دنیا خصوصا ایران کیلئے دعائیں مانگیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات