Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 14 جون 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالہ سے جاری کوششوں سے آگاہ کیا ۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کے لیے آنے والے وفد میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد السمیع خان ، برینڈ ایمبیسیڈر ڈاکٹر افشاں ملک بھی موجود تھیں ۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کشمیر سپریم لیگ نے وفد نے گورنر کو خیبرپختونخوا میں کے ایس ایل کے لیئے ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالہ سے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صوبائی حکومت عملی طور پر کرکٹ کے فروغ کے لیئے سنجیدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایبٹ آباد میں عالمی معیار کا سٹیڈیم اور اسکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوٹل بنایا جاسکتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیبرپختونخوا میں پشاور ، ایبٹ آباد ، جنوبی اضلاع میں معیاری سٹیڈیم قائم کرنے چاہئیں ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبہ کے کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیئے گورنر ہاؤس بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات