Live Updates

پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ، 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے، 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام آج اتوار کو پہنچیں گے، ترجمان مذہبی امور

اتوار 15 جون 2025 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ، ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے آج اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج اپڈیٹس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کو اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اتریں گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن کی 5، ایئر بلیو کی 4، ایئر سیال کی 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز حجاج کرام کو وطن واپس لائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ واپسی کو مزید ہموار بنانے کے لیے حجاج کرام دیئے گئے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ حجاج کرام اپنے سامان کا وزن فضائی ٹکٹ پر درج مقررہ حد کے مطابق رکھیں، رش کے پیش نظر سعودی ایئر پورٹ پر اپنی پرواز سے 6 سے 8 گھنٹے پہلے پہنچیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات