
اسرائیل، ایران جنگ ایک خطرناک مرحلے کا آغاز ہے،مفتی کفایت حسین نقوی
دُنیا کس ڈگر پر چلے گی ،اس جنگ کے نتائج طے کرینگے ،فلسطینیوں کی حمایت ،ایران باطل کے مقابلے میں حق پرہے،بزرگ کشمیری رہنماء
اتوار 15 جون 2025 14:55
(جاری ہے)
حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل خود وہ واحد ریاست ہے جو نہ صرف ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے بلکہ دنیا میں اپنی موجودگی کے جواز سے بھی محروم ہے۔
اس کی بربریت کا حال فلسطین میں شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ملبے میں بدلنے کی صورت میں ہر روز دنیا دیکھ رہی ہے۔مفتی کفایت حسین نقوی نے واضح کیا کہ جو قوم فطرت کے قوانین سے کھیلے گی، وہ انجام سے بچ نہیں سکتی۔ آگ سے کھیلنے والا اپنے دامن کو بھی شعلوں سے بچا نہیں سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے ہمیشہ قبلہ اول یعنی مسجد الاقصیٰ کی آزادی کو اپنی قومی و نظریاتی ذمہ داری سمجھا ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم ستون بنایا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود دیگر مسلمان ممالک نے اسرائیل کے گرد موجود ہونے کے باوجود عملی اقدامات سے گریز کیا۔ اگر ان میں اسلامی حمیت اور قرآنی احکام کا شعور ہوتا تو اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم کی ہمت نہ ہوتی۔قران حکیم میں مظلوموں کی مدد اور ان کے لیے جہاد کا حکم ہے۔پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ایسی افواج ہیں جن کی موجودگی ہر دشمن کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔ تاہم پاکستان میں موجود کچھ اندرونی عناصر اجتماعیت اور اتحاد کے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور اپنی ذاتی انا یا مفادات کے لیے قومی وحدت کو قربان کر دیتے ہیں۔مفتی کفایت حسین نقوی نے یہ بھی کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کی عملی مدد نہ ہونے پر پاکستان میں کبھی کوئی سرکاری یا اجتماعی سطح پر شدید ردعمل سامنے نہیں آیا، جو کہ ایک فکری المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مرحلہ وار اپنے مذموم عزائم پر کام کر رہا ہے، اور اسی منصوبے کے تحت مشرق وسطیٰ کی حکومتوں کو کمزور کرکے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ایران پر 13 جون کو حملہ ہوا، جبکہ بھارت نے پاکستان پر مئی کے پہلے ہفتے میں جارحیت کا آغاز کر دیا تھا۔ اگر پاکستان دفاعی طور پر کمزور ہوتا تو شاید پہلا نشانہ پاکستان ہی بنتا، لیکن پاک فوج نے دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی توانائی سے محروم کرنے کی جو عالمی سازش کی جا رہی ہے، اس کا انجام تو وقت بتائے گا، مگر تاریخ یہ ضرور یاد رکھے گی کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے سب سے توانا آواز ایران کی تھی۔بزرگ کشمیری رہنما نے اُن ممالک پر سخت تنقید کی جنہوں نے ایران کے جوابی حملے کے دوران اپنے ڈرونز اسرائیل تک نہ جانے دیے۔ مفتی نقوی نے کہا کہ ان ممالک کو سوچنا چاہیے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں، کیونکہ مظلوم کی مدد کے لیے صرف حکمت نہیں بلکہ غیرتِ مسلم بھی درکار ہوتی ہے، جس کے بغیر انسان کا وجود بھی نامکمل ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.