Live Updates

غ*پر امن دنیا میں اسرائیل جیسے ملک کا وجود ممکن نہیں، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر

اتوار 15 جون 2025 17:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام جامعہ مسجد مکہ مدینہ یارسول اللہ میں یوم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پرامن دنیا میں اسرائیل جیسے ملک کا وجود ممکن نہیں، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا اسرائیل کا ایجنڈا صرف اسلام دشمنی ہے، اسرائیل کا اگلا ٹارگٹ یقینی طور پر پاکستان ہوگا کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے مختلف بیانات میں واضح طور پر ایران اور پاکستان کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو اپنے دفاع کے لیے متحد ہو کر نیا بلاک بنانا ہوگا، پاکستان ترکی اور آذربائیجان کا دفاعی اتحاد قابل تحسین ہے، دیگر مسلم ممالک کو اس دفاعی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک غلط فہمی کا شکار ہیں جلد ہی انہیں اسرائیلی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے پورا عالم اسلام پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، ہمیں ایک قوم کی طرح متحد ہو کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، تقریب سے ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی، چیف آرگنائزر ملک عامر وینس، ملک ظفر کالرو،محمد ظہیر الیاس نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید منور شاہ، سید آصف شاہ، صاحبزادہ ریاض نظامی، ملک عابد کالرو، چوہدری عثمان رفیق سلطانی، قاری سیف اللہ چشتی، خواجہ محسن صدیقی، محمد الطاف بھٹی، ملک خضر کالرو، ملک عرفان حیدری، ملک عمران کالرو، مزمل مونڈا،محمد سلیم عطاری، ملک جعفر کالرو، محمد شہباز، ملک عبدالرحمن، وسیم عطاری، علی رضا ودیگر اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات