Live Updates

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سوشل میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں، ہمیں نوجوانوں کی سوچ بدلنے کیلئے اس میدان میں متحرک ہونا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

اتوار 15 جون 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سوشل میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں ،ہمیں نوجوانوں کی سوچ بدلنے کے لیے اس میدان میں متحرک ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل ٹیم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کی ڈیجیٹل حکمت عملی، سوشل میڈیا مہمات اور عوامی رابطے بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی، سینیٹر ندیم بھٹو اور مختلف ڈویژنز کے ڈیجیٹل میڈیا سربراہان سمیت سینئر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ اور دنیا کے دیگر ملکوں میں مقیم پی پی پی ڈیجیٹل کارکنان نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا جیسے حساس صوبے میں عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ایک بڑا ہتھیار بن چکا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ قوتیں جھوٹ اور فیک نیوز کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کو سچ بتائیں اور قومی اتحاد پر مبنی بیانیے کو فروغ دیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات