پاک ایران تفتان بارڈر پر صورتحال معمول پر ہے ، ضلعی انتظامیہ

اتوار 15 جون 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر صورتِ حال معمول کے مطابق ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے ضلعی انتظامیہ کے مطابق تفتان بارڈر پر پاک ایران دو طرفہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔