Live Updates

بھارت اسرائیل سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، یہ پاکستان کی بڑی فتح ہے ،خواجہ آصف

اتوار 15 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چین نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اجلاس میں ترکیے نے چین کے موقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، وہ ایشیا پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔انہوںنے کہاکہ حقیقت پسندی سیجائزہ لیا جائے تو پاکستان اب تک ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر چکا ہے، اب پاکستان کا کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا جو پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات