Live Updates

ایران کے خلاف جنگ پوری کرنے کے لیے امریکی مداخلت ضروری ہے ، اسرائیلی عہدے دار

پیر 16 جون 2025 12:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایک اعلی اسرائیلی عہدے دار نے بتایاہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے اہداف مکمل کرنے کے لیے امریکا کی مداخلت ضروری ہے۔انھوں نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں وقت حاصل کرنے کے لیے امریکا سے جنگ بندی اور مذاکرات کی درخواست کرے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عہدے دار کو خدشہ ہے کہ امریکا کی طرف سے جنگ رکوانے کے لیے دبا ڈالا جا سکتا ہے، اور اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دبا ئوڈالا تو اسرائیل جنگ روکنے پر مجبور ہو جائے گا، خواہ ٹرمپ نے پہلے ہی اصولی منظوری دے رکھی ہو۔

اسرائیلی عہدے دار نے واضح کیا کہ اگر ایران کا فوردو جوہری مرکز تباہ نہ ہوا تو پوری کارروائی بے فائدہ سمجھی جائے گی۔ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ میں شامل ہو کر ایرانی جوہری پروگرام، خاص طور پر زیرِ زمین فوردو تنصیب پر حملہ کرے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات