مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے،چوہدری اسد الرحمن

پیر 16 جون 2025 15:00

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی خدمت کی جماعت ہے ، جس کی پالیسی ہمیشہ ملک کی ترقی، عوامی فلاح، اور جمہوری اقدار کے تحفظ پر مبنی رہی ہے ۔ موجودہ ملکی حالات میں مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے ۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بڑے ترقیاتی منصوبے دیکھے ، جن میں موٹرویز، بجلی کے منصوبے ، صحت و تعلیم کی بہتری اور زراعت کی بحالی سرفہرست ہیں۔ مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسی واضح، مستحکم اور زمینی حقائق پر مبنی ہے ۔ پارٹی کا منشور ہمیشہ عام آدمی کی بہتری اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز رہا ہے ۔ روزگار کی فراہمی، صنعتوں کی بحالی اور امن و امان کا قیام مسلم لیگ ن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ایک مثالی صوبہ بن کر ابھر رہا ہی-