Live Updates

iسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیر 16 جون 2025 21:15

۱کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس میں جس میں شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی سطح 3.5 فیصد بڑھی جبکہ بنیادی افراط زر معمولی کمی ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ شرح سود میں 1 فیصد کمی کر کے شرح سود 12 فیصد سے 11 فیصد کر دی تھی، جو مارچ 2022 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات