Live Updates

آزاد اور خود مختار ایران پر اسرائیل نے جارحیت کرکے دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ،مظفر حسین منہاس

اگر امریکہ و مغرب نیٹو بنا سکتے ہیں تو اوآئی سی کے رکن ممالک باہمی دفاعی معاہدہ کیوں نہیں کر سکتے

منگل 17 جون 2025 15:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات مظفر حسین منہاس نے یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور خود مختار ایران پر اسرائیل نے جارحیت کرکے دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے ، اسرائیل کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے اور دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے ، اس سے قبل غزہ میں اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو شہید زخمی کیا اور بچوں و عورتوں کو کھلی بربریت کا نشانہ بنایا ، اقوام متحدہ میں اگر تھوڑی سے غیرت باقی ہے تو اس کا اجلاس بھلا کر کاروائی کی جائے انھوں نے کہا اگر امریکہ و مغرب نیٹو بنا سکتے ہیں تو اوآئی سی کے رکن ممالک باہمی دفاعی معاہدہ کیوں نہیں کر سکتے او آئی سی ممالک ایک ملک پر حملہ سب ممالک پر جملہ تصور کرتے ہوئے باہمی معاہدہ کر یں تو اسرائیل کیا کسی میں طاقت نہیں کہ وہ حملہ کرے انھوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کے لئے ناسور بن چکے ہیں دنیا اگر امن چاہتی ہے تو اسرائیل کے خلاف موثر کاروائی کرنی ہوگی صرف اخباری بیان دینے سے یا معذرت کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوگا بھارت اور اسرائیل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اگر جنگ ہوئی تو دنیا میں لاکھوں افراد موت کا شکار ہو جائیں گے اور دنیا کا امن تباہ ہو کرہ جائے گا ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات