Live Updates

26 نومبر احتجاج،بشری بی بی کی تمام عبوری ضمانتوں میں توسیع ،مزید سماعت24 جون تک ملتوی

منگل 17 جون 2025 21:37

26 نومبر احتجاج،بشری بی بی کی تمام عبوری ضمانتوں میں توسیع ،مزید سماعت24 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سمیت تمام عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمیر نیازی، علی بخاری اور دیگر رہنماؤں کی مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے اور تمام ضمانتوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔دوران سماعت شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں، جو عدالت نے منظور کر لیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، مارگلہ، آبپارہ، ترنول اور سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں ضمانت کی سماعت بھی 24 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان ہی مقدمات میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی مقرر ہیں، جنہیں ایک ساتھ سنا جانا چاہیے۔ عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام ضمانتوں پر آئندہ سماعت 24 جون کو مقرر کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات