سوات پریس کلب کی ایران قومی ریڈیو ووی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی مذمت

منگل 17 جون 2025 22:56

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سوات پریس کلب نے ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل پر اسرائیل کی جانب سے نشریات کے دوران کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں کئی صحافی اور عملہ شہید ہوا۔ پریس کلب کے عہدے داران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سوات پریس کلب کے چیئرمین نیاز احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد شفیع اللہ ،یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید شہاب الدین، جنرل سیکرٹری عصمت علی آخوند اور دیگر صحافتی نمائندوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالتِ جنگ میں میڈیا ہاس کو نشانہ بنانا عالمی ضابطوں کے منافی اور آزادیِ اظہار پر حملہ ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ میڈیا اداروں اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

رہنماں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دے کر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کیا جائے، اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قوانین کو مثر بنانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی جنگی حالات میں بھی عوام تک سچائی پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔