
بی آئی ایس پی کی جانب سے بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز، صدر مملکت آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراء کریں گے
منگل 17 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ایک جامع اور منظم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری 21 جون 2025ء کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا باقاعدہ اجراء کریں گے۔
محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ پسماندہ طبقے کی بااختیاری اور وقار کی علمبردار رہیں اور یہ پروگرام ان کے خواب کی تعبیر ہے۔اس حوالے سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کی جس میں مختلف شعبہ جات کے نمائندگان شریک ہوئے جن میں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان، ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او، جی آئی زیڈ اور کئی غیر سرکاری تنظیمیں شامل تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور اس قومی مقصد کے لیے تعاون پر زور دیا۔شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی صرف مالی امداد تک محدود نہیں رہا، اب ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ہنر دے کر انہیں باوقار طریقے سے غربت سے نکالنے میں مدد دیں گے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قول تھا ’’ہنر آپ کا سرمایہ ہے‘‘۔ بی آئی ایس پی پہلے ہی مالی معاونت سے زندگیوں میں بہتری لا رہا ہے اور اب یہ پروگرام مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں سکھا کر بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے ساتھ مستحقین کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے بھی سیشن سے خطاب کیا اور پروگرام کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی، بی آئی ایس پی کے جامع، شواہد پر مبنی اور عوام پر مبنی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیشن کے اختتام پر سٹیک ہولڈرز نے غربت کے خاتمے کے لیے بی آئی ایس پی کے اختراعی نقطہ نظر کو نہ صرف سراہا بلکہ پروگرام کے نفاذ، صنعت سے منسلک ہونے اور روزگار کی سہولت فراہم کرنے میں تعاون کے لیے بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
-
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ
-
سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتوں نے ایک آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شرجیل انعام میمن
-
18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
کشمیر پر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا‘مریم نواز
-
ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
-
عبد العلیم خان کا استحکام پاکستان پارٹی کا یوم استحصال کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے، کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابلِ مذمت ہیں، وفاقی وزیررانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.